روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو کا کہنا ہے  اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکہ کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔ پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا  ان کا ملک طالبان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن