پشاور(نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو خیبر پی کے میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔ پشاور میں ایک بیان میں اختیارولی خان نے کہا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرچڑھائی کریں گے تو منہ توڑجواب کیلئے تیار رہیں، پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور کا کردار ایک وزیراعلیٰ سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی نے کے پی میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔