ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہے، انیل سعید 

Oct 05, 2024

اٹک(نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا، بجلی چوری روکنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے اور اس ضمن میں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، اے ڈی سی جی انیل سعید نے بلدیہ اٹک میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر اجلاس کی صدارت کی بلدیہ اٹک کے معاملات کا جائزہ لیا، اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اورتمام برانچز کیسربراہان بھی موجود تھے، اے ڈی سی جی کو صفائی ،ریونیو،تنخوائوں، تجاوزات اور دیگر موضوعات پر بریفنگ دی گئی

مزیدخبریں