چکوال(نمائندہ خصوصی)عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں روازنہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اور انکو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار نو تعینات میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر شیخ رفتار اپنے دفتر میں عوام الناس کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ہسپتال میں موجود سرکاری وسائل سے بڑھ سے کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں میرے دفتر میں آکر مجھے بتایا جائے انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز اپنے دفتر میں موجود ہوتے ہیں صبح 10 بجے سے لیکر 12 بجے تک عوامی مسائل سنتے ہیں اور موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔