اسفند یا ر بخا ر ی ہسپتال میں لو گو ں کو سہو لیات مہیا کررہے ہیں ، ملک حمید اکبر

اٹک(نامہ نگار ) چیئر مین ہیلتھ مانیٹرنگ کمیٹی برائے گورنمنٹ اسفند یا ر بخا ر ی ہسپتال اٹک ملک حمید اکبر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اسفندیاربخاری ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر ایک نئے وارڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جہاں 50 بستر لگائے جائیں گے، جس سے مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کے حوالہ سے انہوں نے کہا اس وقت 25 مریض داخل ہیں جن میں فتح جنگ اور حسن ابدال سے ریفر کئے گئے مریض بھی شامل ہیں جنہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچائو کا واحد حل حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو نا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن