لکی مروت (نامہ نگار) ضلع لکی مروت میں ڈینگی کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد تصدیق شدہ ڈینگی کیسز کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے میڈیکل انٹامالوجسٹ جمیل خان نے متاثرہ مریضوں کی شناخت 24 سالہ عامر سہیل اور 19 سالہ شمس الرحمان کے نام سے کی اورکہا کہ دونوں ٹریول ہسٹری رکھتے ہیں،عامر جو پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں اسلام آباد سے لکی شہر کے محلہ حقداد آباد آئے ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق تب ہوئی جب وہ سر درد اور بخار کی علامات کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی گئے اور وہاں ان کے خون کے نمونے لے کر تجزیہ کئے گئے