سب انسپکٹر چوہدری عنصر پرویز 37 سالہ بے داغ کیریئر لیکر رخصت ہوگئے 

Oct 05, 2024

چکوال(نمائندہ خصوصی )سب انسپکٹر چوہدری عنصر پرویز 37 سالہ بے داغ کیریئر لیکر رخصت ہوئے ہیں عنصر پرویز ایک فرض شناس، محنتی اور ایماندار کمانڈر تھے جو اپنے پیشے سے مخلص تھے اور عوام الناس کو بہترین انصاف فراہم کررہے تھے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ر واحد محمود نے سب انسپکٹر چوہدری عنصر پرویز کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک پولیس آفیسر ایمانداری، محنت اور لگن سے کام کرکے عوام الناس کو تیز ترین انصاف مہیا کرسکتا ہے جس سے عوام کے دلوں میں عوام دوست پولیس کا تاثر پیدا ہوتا ہے اور عوام بلا جھجک اپنے مسائل لیکر آپ کے پاس آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سب انسپکٹر چوہدری عنصر پرویز کی مدت ملازمت پوری ہونے پر چکوال پولیس ایک بہترین اور موثر تفتیشی آفیسر سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو کہا کہ  چوہدری عنصر پرویز جیسے آفیسر بنیں تاکہ آپکے جانے پر آپکے کولیگز اور عوام آپکی قدر کریں اور یہ تبھی ممکن ہو گا جب آپ میرٹ پر کام کرتے ہوئے عوام کو انصاف مہیا کریں گے تقریب کے اختتام پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ر واحد محمود نے چوہدری عنصر پرویز گجر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور مالا پہنا کر رخصت کیا۔

مزیدخبریں