میرپور(نامہ نگار)ضلع میرپور میں قدرتی آفات سے آگاہی کے ہفتہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فرح اویس کی ہدایت پر مختلف سکولوں میں قدرتی آفات سے بچنے کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں اور تقریری مقابلہ جات بھی منعقد ہو ئے ۔خواتین اساتذہ کرام نے طالبات کو کسی بھی قسم کی آفات سماوی کے دوران بچائو اور ریسکیو کے حوالے سے تربیت دی اور کہا کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آئے تو اس سے نمٹنے کے لیے ہر فرد کو ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کر نا چاہیے جملہ حفاظتی تدابیر کو اختیار کر نا چاہیے ۔