اطاعت نبی میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں،علامہ عبدالرشید ربانی

Oct 05, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)جمعیت  علمائے برطانیہ کے سرپرست معروف عالم دین علامہ عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ اللہ سے محبت جزو ایمان ہے اطاعت نبی میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں سے میل ملاپ اور بیمار کی عیادت اسلامی احکامات میں سے ہیں۔درود شریف کا پڑھنا تمام مسائل کا حل ہے۔اللہ سے محبت کرنے والوں پر نبی صلعم کی اطاعت فرض ہے۔عرش عظیم کا مالک اور خالق اللہ تعالی ہے اس کی بڑھائی بیان کرنا افضل ذکر ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاتھ موبائل کے لیئے نہیں تسبیح کے لیئے ہیں سبحان اللہ کا ورد فرشتے بھی کرتے ہیں۔انسان عبادت الہی کے ذریعے فرشتوں سے افضلیت حاصل کر سکتا ہے۔پہلے نبی اپنی امتوں کے نبی تھے ہمارے نبی تو امام الانبیا ہیں۔قیامت تک کوئی دوسرا نبی نہیں آ سکتا۔ہماری عظمت کی وجہ کلمہ طیبہ ہے۔جمعہ کی ادائیگی دراصل بخشش کا موثر ذریعہ ہے۔نماز قائم کریں مساجد کو آباد کریں مدارس پر توجہ دیں۔دین کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچائیں۔قبل ازیں مہتمم احسان اللہ چکیالوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزیدخبریں