بوچھال کلاں(نامہ نگار)شیخ عبدالقدیر اعوان سلسلہ اویسیہ و نقشبندیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامت تک جب بھی کسی کو رہنمائی درکار ہو گی صراط مستقیم کی تلاش ہو گی وہ آپؐ کی واحد زات سے ہی ملے گی آپ ؐ کا فرمان دوامی ہے جب بھی کوئی اسے اختیار کرے گا سیدھی راہ پائے گا ہم آپ ؐ کے فرمان کا انکاراور عمل نہ کر کے اقوام عالم میں زلت اور پستی کا شکار ہو رہے ہیں ہمارے ہاں خانہ دل پر جو بھی وارد ہو رہا ہے وہ ظاہر پر ضرور اثر ڈالے گاانہوں نے کہا کہ ہم جس معاشرے میں سانس لے رہے ہیں اس میں ہر وہ برائی شامل ہے جو سابقہ اقوام میں تھی جن کی وجہ سے وہ قومیں تباہ ہوئیں اور ان پر عذاب آئے یہ تو اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ آپؐ کی وجہ سے ہمارے اوپر اجتماعی عذابات اٹھا لئے اس وقت معاشرے میں چھوٹے بڑے کا کوئی لحاظ نہیں رہا اپنے پرائے کی کوئی تمیز نہیں رہی تو زندگی مین سکھ و سکون کیسے آئے گا اللہ کریم نے جو ضابطے اور قانون دئیے ہین انہیں اختیار کرنے سیہماری زندگیوں میں سکون آ سکتا ہے بصورت دیگر عمل نہ کر کے اللہ کریم کے سخت عذاب کا سامنا کرنا پرے گا ۔
معاشرے میں چھوٹے بڑے کا کوئی لحاظ نہیں رہا ،شیخ عبدالقدیر
Oct 05, 2024