مری(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات سے ضلع مری کے تمام کنٹریکٹر بیروزگارکرکے معاشی قتل کیاگیا ہے اس سلسلے میں ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراور ممبرپنجاب اسمبلی بلال یامین ستی سے ملاقات کرکے انکوحالات سے آگاہ جس پرانہوں نے مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگراسکے باجودتاحال ہمیں کوئی ریلیف نہ مل سکا ہے،محکمہ ہائی وے اورلوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت کے باعث 6-5-4 سی کاکوئی سکیم کوئی منصوبہ لینے کے ہم اہل نہیں ہیں بارہا احتجاج کرنے کے باوجود تمام محکموں نے 2 یوسی ملاکر 20،بیس سکیموں پرمشتمل ایک ہی ٹینڈر جاری کیاجس سے 40 کروڑ تک کی سکیموں سے تمام محکمہ ایک ہی فرم سے اپنی کمیشن وصول کرکے کام ان کوالاٹ کردیتے ہیں اورچھوٹے کنٹریکٹروں کامعاشی قتل کررہے ہیں جس کے باعث مری اورکوٹلی ستیاں 200 سے زائد کنٹریکٹر ٹینڈر ز میں حصہ نہیں لے سکتے ایم این اے اورایم پی اے کوبھی کئی مرتبہ اس ظالمانہ اقدام کو ختم کرنے کاکہا گیامگر کوئی بھی حل نہ نکل سکا ان خیالات کااظہارمری کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدرشفقت عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب اوردیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ان کا معاشی قتل فوری بندکیاجائے اورجو ٹینڈر ز سکیم توسکیم لگائے جائیں تمام کنٹریکٹروں کو اس میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے صرف بڑی فرم کو ہی نوازکر ان سے کمیشن وصول کرکے دیگرلوگوں کو بیروزگار کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے شدیداحتجاج اور راست اقدام کرنے پر مجبورہونگے۔
ضلع مری کے تمام کنٹریکٹر بیروزگارکرکے معاشی قتل کیاگیا،شفقت عباسی
Oct 05, 2024