عدالتیں آئین کے تحت اپنے اختیارات چھوڑ نہیں سکتی، سید اعجاز بخاری 

اٹک (نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے کہ ججو ں کا غیرت کھانا اچھی علامت ہے لیکن انہیں چاہیے کہ ہر ظالم اور جابر کے سامنے بھی اسی طرح غیرت کھائیں ، یہ بچکانہ خیال ہے کہ عدالتیں آئین کے تحت اپنے اختیارات چھوڑ نہیں سکتی ، ان کے خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید اعجا ز بخاری نے کہا کہ حکومت اپنی ہڈدھرمی چھوڑ دے ، قوم کے دل و دماغ میں عمران خان اپنی جگہ بنا چکا ہے ، حکومت ننگی ہو کر کھڑی ہے انہیں کون دیکھنے آئے گا ، عمران خان سے محبت کرنے والے ورکروں کو جوش و جنوں اس قدر ہے کہ وہ ڈی چوک تک پہنچ گئے
 ، حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے کہ انہوں نے ڈی چوک جانے والے تمام راستے اس طرح سیل کیے تھے کہ انہیں ہٹانا ممکن تھا ، مگر عمران خان سے محبت کر نے والے اپنے مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن