اٹک (نامہ نگار ) تھانہ سٹی اٹک کی حدود میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اٹک کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب مرکزی ملزم افضال یعقوب ولد یعقوب خان سکنہ گونگا پنڈ حسن ابدال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران انٹیروگیشن لوٹی ہوئی رقم، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا، اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔