محفل میلاد کامقصد نبی پاکؐ کی سیرت کویاد کرنا ہے 

مری(بیورو رپورٹ)میلاد کی محفلیں ہمیں اللہ اوررسول ؐکے احکامات اوراصولوں کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزارکر دنیااورآخرت کی کامیابیاں کادرس ملتا ہے،محفل میلاد منعقد کرنے کامقصد نبی پاکؐ کی سیرت اورانکے اسباق کویاد کرنا ہے،ربیع الاول دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے خوشیوں کامہینہ ہے،اس ماہ مقدس میں محسن انسانیت نبی آخرالزمانؐ  سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کرآئے ان خیالات کااظہار خیالات کااظہار پرنسپل سکول اوردیگرمقررین نے نیوایگل سکول مری میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے محفل حمد ونعت کی روح پرورمنعقدہ محفل میلادکے موقع پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نورانی محفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا،خوبصورت حمد باری تعالی پیش کی گئیں،سیرت النبی ؐ کے حوالے سے تقاریر کی گئیں اور حضور پاکؐ  کی شان گل ہائے عقیدت دلکش آوازوں میں طلبا وطالبات اوردیگرنعت خوانوں نے پیش کرکے سامعین کومسحورکردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن