لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کر د یا۔ فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی درخواست پر سنائے جانے والے فیصلہ موخرکردیا گیا۔فلسطین نے اسرائیل کو فیفا کی ممبرشپ سے معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیفا کے صدر نے کہا کہ فیفا کونسل نے اس انتہائی حساس معاملے پر مستعدی سے کام لیا ہے اور ایک مکمل جائزے کی بنیاد پر ہم نے آزاد ماہرین کے مشورے پر عمل کیا ہے۔فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن نے دلائل پیش کیے جس میں اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن پر غزہ کی جنگ اور اس کی شمولیت کیساتھ فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔پی ایف اے کے صدر جبریل رجب نے 211 ممبران ایسوسی ایشنز کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہونے کا کہتا ہوں ۔اگر ابھی نہیں تو کب؟ فیفا ان خلاف ورزیوں یا فلسطین میں جاری نسل کشی سے لاتعلق رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اسرائیل کی معطلی کی درخواست پر فیفا نے فیصلہ موخر کر دیا
Oct 05, 2024