ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کیا جائے، ڈپٹی کمشنر چکوال 

Oct 05, 2024

 چکوال(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کے ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر عملدرآمد کے رواں مر حلہ میں سرویلینس کو مزید تیز اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ موسمی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھر کی پوٹینشل سائیٹس نہ بن سکیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃالعین ملک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبد الوحید،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شہباز،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ رفتار حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر نے ضلع میں ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کنٹرول ایس او پیز کا سخت نفاذ یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کا متواتر عمل جاری ہے۔ 

مزیدخبریں