رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں بوجہ مرمت سٹاف کالونی کوارٹر میں شفٹ

Oct 05, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار) رورل ہیلتھ سینٹر بوچھا ل کلاں کی عمارت تعمیر و مرمت کے لئے سٹاف کالو نی  کواٹرمیں شفٹ کر دی گئی کوئی گائیڈ لائن نہ ہونے کی وجہ سے مریض عمارت دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں ہسپتال جس کواٹر میں شفٹ کیا گیا ہے وہاں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ایکسرے اور لیبارٹری کی سہو لت بھی بند ہے پیرا میڈیکل سٹاف ذمہ داریاں نبھا نے میں مصروف جمعہ کے روز ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھا عوام نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال کی جلد مرمت کرا کر اسے واپس ہسپتال میں منتقل کیا جائے ۔

مزیدخبریں