مری (نامہ نگار خصوصی ) اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ اور احتجاج کے پیش نظر مری سے راولپنڈی کی جانب جانے والی مختلف سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ ایسے میں مری میں سیر و تفریح کیلئے آنے والے ہزاروں سیاح جبکہ لا تعداد مقامی لوگ یہاں پھنس کر سرہ گئے جبکہ موبائل سروس کے مکمل طور پر بند ہو جانے کے نتیجے میں اپنوں سے رابطہ قائم نہ ہونے کی بناء پر وہ مزید پریشانیوں کا شکا رہے ۔ ادھر پولیس بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مقامی رہنماوں کی تلاش مین ان کے ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مارتی رہی ۔یہاں کے بعض اہم انتہائی متحرک مقامی عہدیداروں کو تو پہلے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ رہنماء اور کارکنوں کی بڑی تعدد ادسلام آباد پہنچ کی ہے جبکہ بھاری تعداد زیر زمین ہو گئی ہے ۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج مری کے روڈز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Oct 05, 2024