فتح جنگ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما ملک عتیق الرحمن اچھڑی کے زیر اہتمام اچھڑی گاں کی واٹرسپلائی سکیم کیلئے گورنر پنجاب کی ذاتی کوشش سے سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی گئی سولر سسٹم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان تھے طویل عرصہ سے بجلی کی عدم دستیا بی کی وجہ سے اچھڑی واٹر سپلائی سکیم بند پڑی تھی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک عتیق الرحمن اچھڑی نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی مہربانی اور توجہ سے اچھڑی واٹر سپلائی سکیم بحال ہو چکی ہے اس سکیم پر تیس لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے جو گورنر پنجاب نے ذاتی طورپر فراہم کی ہے انھوں نے کہا کہ اہلیان اچھڑی کیلئے گورنر پنجاب کی جانب سے یہ ایک تحفہ ہیں انھوں نے کہا کہ گورنر پنجا ب کی زیر سرپرستی ان کے صاحبزادے سردا ر فیضان حیدر خا ن عوام سے بھر پور رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور لوگو ں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام سردار سلیم حیدر خان سے دلی اور والہانہ لگا رکھتے ہیں ان کے صاحبزادے سردار فیضان حیدر خان کو اس حلقے سے کامیاب بنا ئیں گے ۔