پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر ضلع مری میں دفعہ 144نافذ 

 مری(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر می آغاظہیر عباس شیرازی نے ضلع مری میں دفعہ 144 نافذ کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ضلع مری میں بھی4 اکتومبر سے 10 اکتومبر تک دفعہ 144 نافذکیاگیا ہے اس دوران ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی،احتجاج،جلسے جلوس اورنعرہ بازی پر مکمل پابندی ہوگی،ڈی سی مر ی کاکہنا ہے کہ امن وامان کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ مری کی اولین ذمہ داری ہے جس پر مکمل عملدرآمدکیاجائیگا،پولیس کو بھی الرٹ کردیاگیا ہے اورمال روڈ مری سمیت تمام اہم شاہراہوں اورچوکوں پر پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن