پنڈی پوائنٹ پر پانی کے تالاب کی چار سال بعد صاف نہ کیا جاسکا

 مری (نامہ نگار خصوصی) پنڈی پوائنٹ کے پر فضا ء مقام پر عوام کو فراہم کئے جانے والے پانی کے تالاب کی چار سال بعد صفائی کے دوران تالاب کی تہہ میں سے نکلنے والے بدبودار فضلے کے تعفن سے علاقہ کے مکینوں کا جینا حرام کیئے رکھا وہاں اس خوبصورت علاقے میں آنے والے سیاح ناک پر رومال اور ’’ماسک‘‘ پہننے کے باوجود بھی سڑک پر پہنے والے اس بد بو دار فضلہ سے محفوظ نہ رہ سے اور اس فضلہ کے مزید منفی اثرات سے بچنے کیلئے واپسی کا راستہ اختیار کیا ۔ اس موقع پر کینٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ  مرکزی انجمن تاجران کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز نے پانی فراہم کرنے والے تالاب  سے  ایسے انتہائی بد بو دار فضلہ کو نکالے جانے کی ویڈیو دکھاتے ہوے متعلقہ محکمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا اس صورت حال میں ہم شہر کے اس اہم ترین حصے کو آلودگی اور مجرمانہ غفلت سے پاک علاقہ قرار دے سکتے  ہیں؟ ۔  

ای پیپر دی نیشن