کلرسیداں(نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کی نسبت کلرسیداں میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی مگر کہیں بھی سڑک کو کنٹینر لگا بند نہیں کیا گیا البتہ شاہ باغ میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں سے گزرنے والوں پر کوئی پابندی نہیں تھی کلرسیداں سے روات،گوجرخان، ڈڈیال،پلاک،چک سوار ی، کوٹلی،میرپورآزادکشمیر،چوآخالصہ،شاہ خاکی، دوبیرن،باغ جمیری،بیول اسلام پورہ جبر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی مگر کلرسیداں سے کوئی جلوس یا قافلہ اعلانیہ طور پر اسلام آباد کے لیئے روانہ نہ ہوا،البتہ سارا دن موبائل سروسز اور انٹرنیٹ کی بندش پر زیادہ لوگ شاکی نظر آئے،روات کے قریب ٹی چوک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا جس سے کلرسیداں کے دفاتر میں بھی حاضری پوری نہ ہوسکی۔