ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) حلقہ نمبر4کے سا بق وائس پریذیڈنٹ ملک عارف محمود،اپنی کونسلر شپ کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے،جبکہ حلقہ نمبر8بستی لالہ رخ سے منتخب کونسلرملک فہدمسعو دا کبر8فروری کے انتخابات میںواہ کینٹ کے صوبا ئی حلقہ پرممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے،اسی بنیادپر حلقہ نمبر4اورحلقہ نمبر8کی دونوںنشستوںپرضمنی الیکشن کے شیڈول کااعلان کیاگیاہے،اگرچہ واہ کینٹ کے متذکرہ دونوںحلقوںمیںکھل کرسیاسی سر گرمیوںکاآغازنہیںکیاجاسکا،واضح رہے کہ حلقہ نمبر4سے مستعفی ہونے والے کونسلرملک عارف کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے،جبکہ حلقہ نمبر8سے ملک فہدمسعود،جوکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرممبرمنتخب ہوئے تھے،بعدازاں8فروری کے انتخابات میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارکے طورپرمیدان میںآ ئے،توانہوںنے صوبائی اسمبلی کاالیکشن جیت لیا، متذکرہ بالاواہ کنٹونمنٹ بورڈکے دونوںحلقو ں میںجب کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کا مرحلہ آئے گا،توپھرمسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے حما یت یافتہ امیدوار ایک دفعہ پھرآمنے سامنے ہونگے ،2022میںہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرواہ کنٹونمنٹ بورڈکی سیاسی صورتحا ل پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجودبہت زیادہ مختلف تھی،اورمسلم لیگ ن کاسیاسی گراف نچلی سطح پربھی بہت زیادہ بلندتھا،جبکہ 14نومبر2024 کے موقع پرہونے والے ضمنی انتخابات کی سیاسی صورتحال 2022 کے مقابلے میںیکسرمختلف دکھائی دے رہی ہے،کیونکہ وفاق اورپنجاب میںمسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتیںحکمران ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کچھ جیلوںمیںاورکچھ عدالتوںمیں زیر سما عت مقدمات میںالجھاوکاشکارہے،یہاںیہ امرقا بل ذکرہے کہ موجودہ حکمران لاکھ کوشش کے باوجود مہنگائی اوربیروزگاری کے ’’طاقتورجن‘‘ کواپنی محفوظ بوتل میںبندنہیںکرسکے۔
واہ کنٹونمنٹ بورڈکے دوحلقوںضمنی الیکشن کاشیڈول جاری
Oct 05, 2024