اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے ا ی چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گزشتہ ماہ ستمبر میں 1 ہزار 436 ای چالان ٹکٹس جاری کیے ،اب تک ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر کل 02 لاکھ 74 ہزار 892 ای چالان ٹکٹس جاری کیے جاچکے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنوں کیخلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے لنک ڈیٹا بیس کی مدد سے خصوصی قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے،جس کے تحت قانون شکنوں کوان کے موبائل نمبرز پر ای چالان ٹکٹ کا پیغام ارسال کیا جاتا ہے، ای چالان سسٹم کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے مہلک حادثات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،جاری شدہ چالان ٹکٹس گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کے گھر بھی ارسال کئے جارہے ہیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 74 ہزار 892 ای چالان ٹکٹس جاری
Oct 05, 2024