اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن اف پاکستان چیمبرز ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشن وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا ،فریقین کا دوطرفہ اقتصادی تعاون، تجارت، اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے پر اتفاق خوش ائند ہے۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس شعبے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی بہت گنجائش موجود ہیاس کے علاہ تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ٹرانسپورٹ روابط اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور اشتراک کو بڑھانے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان زراعت کے میدان میں تعاون کے فروغ کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہیدونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تجربے اور مہارتوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں جس سے برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہیدوطرفہ تعاون اور مشترکہ اہداف کے ذریعے دونوں ممالک نہ صرف اپنی معیشتوں بلکہ پوری مسلم دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
ملائیشن وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا :عاطف اکرام شیخ
Oct 05, 2024