یونین کونسل 87چک جلال دین میں ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تیز

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ڈینگی مچھر کا لاروا برآمد ہونے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ہائی رسک قرار دیئے جانے والے علاقے یونین کونسل 87چک جلال دین تحصیل پوٹھو ہار ٹاؤن میں آگاہی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں، UC-87 چک جلادین، تحصیل پوٹھوہار، راولپنڈی میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد مختلف مساجد میں ڈینگی آگاہی  مہم کے سلسلے میں اعلانات کئے گئے،شہریوں اور مکینوں میں ڈینگی آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد غنی اور دیگر  بھی موجود تھے، مکین بھی کافی تعداد میں تھے، ڈینگی وباء کے کنٹرول کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کام کی نگرانی کی گئی،ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن