راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے وار کے پیش نظر ہمارا محکمہ بھرپور تندہی سے عوام میں ڈینگی سے بچاو کیلئے گھر گھر جا کر نہ صرف عوام میں آگاہی دے رہا ہے بلکہ عوام کو اس کی حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پمفلٹ بھی دے رہا ہے جس کے ذریعے عوام خود کو ڈینگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، کسی بھی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں، ہمارا محکمہ اس سلسلہ میں گنجان آباد علاقوں میں واک کا اہتمام کر کے بھی عوام کی شعور و آگاہی دے رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ڈینگی کے وار شدید ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سیمینار کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ڈینگی سے بچاو کیلئے گھر گھر جا کر آگاہی دے رہے ہیں، شیریں سخن
Oct 05, 2024