راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لفٹر سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کئے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک افسران و جوان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا فخر ہیں ٹریفک اہلکاروں نے ہر طرح کے موسمی حالات میں شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لیے سخت محنت سے اپنے فرائض سر انجام دیے جس سے شہریوں میں ٹریفک پولیس کا اعتماد بحال ہوا ہے، سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریفک اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ایمانداری اور دیانتداری محکمہ پولیس کے لیے فخر کا باعث بنتی ہے ۔جس طرح ٹریفک پولیس میں احتساب کا عمل سخت ہے اسی طرح اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی ہر پلیٹ فارم پر کی جائے گی اور محکمانہ انعامات سے نوازا جائے گا.