راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے محمدی مسجد لال کرتی میں عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمہ گیر مذہب ھے۔اسلام فوبیا نہیں۔بلکہ تمام مذاہب پر فوقیت رکھتا ہے ۔لوگوں کے دلوں میں اسلام کا خوف بیٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں گے انہوں نے ایٹم بم بنا کر کتنے بے گناہ انسانوں کو قتل کر دیا۔ اسلام امن کا وہ خزانہ جس کے ذریعے پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتے ہیں۔ عالم کفرفساد پھیلا رہاھے۔عالم اسلام اتحاد پھیلانا شروع کر دے ۔اسلام کے سوا کوئی مذھب انسانیت کی اصلاح نہیں کر سکتا ۔نیوولڈآڈر خود فوبیا ھے ۔ در اصل حقیقت یہ ہے کہ نیووولڈ آرڈر انسانوں کا خود ساختہ ھے ۔ انہوں نے اپنے لئے الگ مسلمانوں کے لیے الگ قانون بنا رکھے ہیں۔ اظہار بخاری نے کہا اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرتا ہے نیو ورلڈ آرڈرہم آہنگی سے ڈرتا ہے۔
اسلام امن کا خزانہ جس کے ذریعے پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتے ہیں، اظہار بخاری
Oct 05, 2024