اسلام آباد(خبرنگار)سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز نے آئین میں ترمیم کے حکومتی منصوبوں میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے فقدان پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمختار احمد علی نے کہا ہے کہ ابھی تک آئینی ترمیمی بل کا کوئی مسودہ سرکاری طور پر سامنے نہیں آیا سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور قانون سازی کی تجاویز اور عدالتی نظام کے اعلی درجے کی تنظیم نو کے بارے میں ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر آئینی ترمیمی بل کے مسودے کی تشہیر کرے اور اسٹیک ہولڈرز بشمول وکلا، ریٹائرڈ ججز، ماہرین تعلیم کے ساتھ کھلی مشاورت کا اہتمام کرے۔سی پی ڈی آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کے پیش ہونے کے بعد، حکومت کو قانون سازی کے عمل میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔
سی پی ڈی آئی کی آئینی ترمیم میںاسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے فقدان پرتشویش
Oct 05, 2024