اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آغازہوگیا کاسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم نے واپڈا سٹاف کالج میں ایک روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا ،جس میں ڈرائیور اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی،ورکشاپ میں دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس موقع پر ادارے کے سربراہ اوردیگر سٹاف نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا اور کہاکہ اسلام آباد پولیس کا شہریوںکے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے
ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
Oct 05, 2024