گورنر خیبرپختونخوا کی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی رہائش گاہ آمد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی رہائش گاہ گولڑہ ہاؤس پہنچے آمدپرایم این اے انجم عقیل خان ، ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان ، عامر شہزاد خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایم این اے انجم عقیل خان کو بھتیجے اور عامر شہزاد خان کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنرخیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے بیرسٹرحیدر خداداد خان گولڑہ کو بھی شادی کی مبارکباد پیش کی اور ازدواجی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیاایم این اے انجم عقیل خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا سمیت ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا انجم عقیل خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 11 سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے خیبرپختونخوا کی حالت زار ، ترقی کی بجائے تنزلی اور بگڑتی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

ای پیپر دی نیشن