ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے قائمقام مرکزی صدر کی ملاقات 

Oct 05, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے قائمقام مرکزی صدر ساجد ترین نے ملاقات کی ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات میں ملک کی مجموعی اور صوبہ بلوچستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہواڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ موجودہ حالات سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے متقاضی ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا انتشار کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ہمیں ہر طرح کے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اگے بڑھنا ہوگا

مزیدخبریں