رواں ہفتےڈالر کمزور،روپیہ مضبوط ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

Oct 05, 2024 | 11:12

کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 605 پوائنٹس تک پہنچا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2239 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں