لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کےدوران417ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،159 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ19افرادکو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،8 زرعی،1انڈسٹریل اور395 ڈومیسٹک تھے۔لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ93ہزار249یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ29 لاکھ72 ہزار143 روپے ہے۔
لیسکوکی بڑی کارروائی، 19بجلی چور گرفتار،159کیخلاف مقدمات درج
Oct 05, 2024 | 12:39