پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور مینار پاکستان پر احتجاج کی کال پر حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ شہر لاہور کے داخلی اور خارجی راستون پر کنٹینر ز لگاکر سیل کردیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور میں احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت نے مینار پاکستان پر مظاہرہ کرنے کی پی ٹی آئی کی کال پر لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد اپنا لائحہ عمل بھی تبدیل کردیا ہے چونکہ پہلےپی ٹی آئی نے صرف مینار پاکستان پر احتجاج کے لئے کال دی تھی اب حکومت کی طرف سے راستے بند کرنے اور سخت سیکیورٹی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اب اس کو تبدیل کر کے 6 مختلف مقامات پر احتجاج میں تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق داتادربار، راوی پل اورریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، 3 مزید مقامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنان 6 متعین مقامات پر اکٹھے ہو کر احتجاج کریں گے، پارٹی کی جانب سےکچھ دیر میں ہدایت جاری کی جائے گی۔ جبکہ اندورن شہر بھی متعدد مرکزی شاہراؤں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔ پولیس نے لاہوراس کے مضافات سے درجنوں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔