پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں،ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں، بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں، ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ جے شنکر کی احتجاج میں شرکت سے پاکستان مضبوط ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، بیرسٹر سیف کی عجیب منطق پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ بیرسٹر سیف کی مضحکہ خیز بات چیت سے پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی میں کھل کر سامنے آ گئی ہے۔