مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف نے بھارت سے مدد مانگ لی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آئین کی بحالی کے لئے ہمارے اجتجاج میں شریک ہوں . دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاک فوج کو انتشاری ٹولے سے نمٹنے کے لئے تمام اختیارات دے دئیے، دوسری شنگائی تعاون کانفرنس کے لئے پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک آرمی کی خدمات طلب کرلی۔نوٹیفیکیشن جاری جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھارت سے مدد طلب کرنے پر جاویداقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے شدید مزمت کی ہےاور دوسری طرف افواج پاکستان بروقت وفاق اور پنجاب حکومت فیصلے کو سراہا ہے ۔مدینہ منورہ میں مختلف طبقہ فکر ادبی سیاسی سماجی تنظیموں نے اس فیصلے کو خیر مقدم کرتے ہیں کہا قران مجید میں سورۂ المائد کی آیت نمبر 33 میں ارشاد باری تعالیٰ ترجمہ:’’اللہ کی زمین پر فتنہ و فساد پھیلانے والے اللہ اور اُس کے رسول ؐ کے دشمن ہیں گویا ایسے فسادی لوگ مخلوق سے ہی نہیں بلکہ خالقِ کائنات اور نبی اکرم ؐسے بھی پیکا ر جنگ ہوتے ہیں ۔بدامنی ،فتنہ فساد پھیلانے والوں کیلئے دنیا میں بھی سزا رکھی گئی ہے اور آخرت میں بھی ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا‘‘ہمارے لئے قرآنی تعلیمات اور حضورپاکؐ کے ارشادات منارۂ نور اور مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے۔ تحریک انصاف ملک میں انتشار فتنہ فساد کی سیاست اسکی بنیاد ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹ نفرت اور فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف امیز پھیلاتے ہیں اس جماعت کیخلاف پاک فوج انتشاری ٹولے سے نمٹنے اور قرار واقعی سزا دینے کہ لئے تمام فکر تائید و حمایت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھارت سے مدد طلب کرنے پر صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی شدید مزمت
Oct 05, 2024 | 16:15