میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن کی نبض کیوں چیک کرتے تھے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ گلوکار نے اپنی دستاویزی فلم میں منشیات کی لت سے نجات کی اپنی کوششوں پر بات کی۔جسٹن بیبر نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ میری صحت اتنی زیادہ متاثر ہوئی کہ جان جاتے جاتے بچی، نشہ آور اشیاء کا استعمال سنگین ثابت ہوا، جس کے صحت پر خوفناک اثرات پڑے۔معروف گلوکار نے کم عمری میں شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، نے اعتراف کیا کہ میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا، میری سیکیورٹی ٹیم ہر رات کو میری نبض چیک کرتی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ میں زندہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن