ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کی وجہ سے اس باریوم دفاع کی تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں اور مسلح افواج کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کوئی بھی تقریب منعقد نہ کریں جبکہ ایسی تقاریب پر اٹھنے والے اخراجات سیلاب زدگان کی مدد کےلئے وقف کردئیے جائیں ، کل یوم دفاع کے موقع پر صرف وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہداءکی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی ۔ بحریہ اور فضائیہ بھی یوم دفاع پاکستان سادگی کے ساتھ منائے گی جبکہ سات ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جائے گا۔