نيپرا نے ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں کے ای ايس سی کے ٹيرف ميں بیس پيسے فی يونٹ کمی کی منظوری ديدی

Sep 05, 2010 | 20:00

سفیر یاؤ جنگ
نيشنل اليکٹرک پاوريگوليٹری اتھارٹی کے فيصلے کے مطابق ٹيرف ميں کمی کی منظوری اپريل اور مئی کے مہينوں کیلئے دی گئی ہے ۔ نيپرا کے فيصلے کےمطابق کے ای ايس سی کی جانب سے اپريل کےمہينے کے لئے فيول پرائس ميں تبديلی کے باعث ٹيرف پر نظرثانی کی درخواست نہيں کی گئی تھی تاہم نيپرا ٹيم نے کے ای ایس سی  کی انوائسز کی تصديق کی جس کے نتيجے ميں اپريل کے مہينے ميں فرنس آئل کی قيمت ميں کمی کے باعث بجلی کی لاگت ميں ایک سو چوبیس ملين روپےکمی ريکارڈ کی گئی ۔ نيپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کیلئے سمری وزارت پانی وبجلی کو ارسال کردی ہے ۔ ٹيرف ميں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفين کے علاوہ تمام صارفين پر لاگو ہوگا۔
مزیدخبریں