پولیس حکام کے مطابق عیسائی برادری کے افراد مریم آباد میلہ میں شرکت کے بعد لاہور واپس آرہے تھے کہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب ان کی ویگن تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکڑائی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوارپانچ افراد موقع پرہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے گلفام اشرف ، وکی اور عمانویل کی لاشیں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادی گئی ہیں ۔ زخمیوں میں شہزاد ،اشرف لیاقت ،سمیعہ ،عمران ،ندیم ،اسد ،ریاض ،اشفاق
،شعیب ،کاشف ،مائیکل ، مارگریٹ ، ناصر
، وسیم اور وینس شامل ہیں جن کو فاروق
آباد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرزاورایمبولینس
نہ ہونے کے باعث مریضوں کےلواحقین
نے احتجاج کیا ۔