انٹرنیشنل کرکٹ کوسل کے صدر شردپوار نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا

Sep 05, 2010 | 22:08

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ آئی سی سی پاکستانی کھلاڑیوں کے سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے لیے غیر جانبدار کمشنر کا تقرر کرے گا اور کھلاڑیوں کو اپنا موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ شردپوار کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کھلاڑی کو سزا نہیں دی گئی، بلکہ صرف عارضی پابندی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ شرد پوار نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کو نوٹس بھیجنے کا مقصد کوئی ایکشن لینا نہیں ہے بلکہ انہیں اپنا موقف واضح کرنے اور دفاع کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔ آئی سی سی کی صدر نے یقین دلایا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی سماعت شفاف ہو گی
مزیدخبریں