سیلابی ریلا سندھ میں ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کو ڈبونے کے بعد تحصیل جوہی اور میہڑ میں داخل ہوگیا ہے۔

Sep 05, 2010 | 22:12

سفیر یاؤ جنگ
سندھ میں سیلابی ریلے کا رخ حمل جھیل ، ایم این ڈی ڈرین اور ایف پی بند کے بعد دادو کی جانب ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث تحصیل جوہی اور میہڑ کے سینکڑوں دیہات زیرآب آچکے ہیں ۔ دونوں تحصیلوں کے رہائشی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ۔ سیلابی ریلا  اس وقت دادو کے نواحی ایم این ڈی ڈرین سے صرف دس کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دادو شہر سے چالیس فیصد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے ۔  اس سے پہلے سیلاب نے تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں تباہی مچادی۔ سینکڑوں دیہات میں میں مکانات اور کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔ خیرپور ناتھن شاہ شہر سے نوے فیصد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ باقی لوگ شہر سے باہر جانے کے راستوں انڈس ہائی وے، سیتا روڈ اور تھلوکی سڑکیں زیرآب آجانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ۔ 
مزیدخبریں