وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقم عید سے پہلے دینی ہے یا بعد میں ،اس کا فیصلہ کل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔

وزیراعظم کراچی میں سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی شرکت کی۔  وزیراعظم نے بتایا کہ اجلاس میں سیلاب سے متعلق تمام محکموں سے بریفنگ لی گئی ہے جس کے بعد پیر کے روز مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے اور تمام اہم مسائل کے حل پر بات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں امدادی رقم عیدالفطر سے قبل یا بعد میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بند توڑنے کے واقعات کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے، ایسے  واقعات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو بیماریوں سے بچانے کے لئے فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں، اب وفاقی حکومت اپنے اخراجات کم کرکے متاثرین سیلاب کو بحال کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے سلسلے میں وہ تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان کئی لوگوں کی اپنی ضد کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن