شاہد آفریدی کارڈف میں ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ نیوز آف دی ورلڈ کے انکشافات سے متعلق ایک سوال پر پاکستانی کپتان نے کہا کہ یاسرحمید کی عمر بظاہر تو اکتیس برس کی ہے مگر وہ ذہنی طور پر ابھی پختہ نہیں ۔ شاہد آفریدی کے بقول کہ یاسر اپنے بچنے کی وجہ سے ایسی حرکتیں پہلے بھی کئی بارکرچکا ہے اور یہ وڈیو دھوکے سے بنائی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ۔