گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، تحت لاہور،ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز میں سی این جی سٹیشنزآج سے تین روز کے لیے بند ۔

وفاقی حکومت نے عید کے باعث گیس کی بندش کا دورانیہ کم کرکے دو دن کردیا تھا، تاہم اب اسے دوبارہ بڑھا کر تین دن کردیا گیا ہے ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور ،شیخوپورہ، ساہیوال،ملتان اور گوجرانوالہ میں تین روز تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔ جبکہ ان علاقوں پر مشتمل لاہور زون ٹو کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی دوروز کی بندش کے بعد آج بحال کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن