آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں القاعدہ رہنماؤں یونس الموریطانی،عبدالغفارالشامی اورمصارہ الشامی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔ مبینہ طور پریونس موریطانی امریکہ میں پانی کے ذخائر،گیس اورتیل کی تنصیبات کوتبا ہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق یونس الموریطانی کوامریکہ،یورپ اورآسٹریلیا کےمعاشی اہداف کونقصان پہنچانےکا ٹاسک خود اسامہ نے دیا تھا ۔ واضح رہے کہ تینوں دہشتگردوں کوانٹیلی جنس اداروں اورایف سی بلوچستان کےتعاون سے گرفتارکیاگیا جو القاعدہ کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔آئی ایس آئی کو امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کی مالی اور تکنیکی مدد بھی حاصل تھی۔