ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت میں شامل ہونے کے اشاروں کے بعد صدرپاکستان کی جانب سے مزاکرات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ نے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفطات دور کرنے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔ اس سے قبل بابر اعوان اورصوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے بھی گونر سندھ سے ملاقات کی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔