امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید دباؤکاشکارہے،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ستاسی روپے انتالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Sep 05, 2011 | 15:12

سفیر یاؤ جنگ
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہے۔امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ستاسی روپے انتالیس پیسے کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چھیاسی روپے نوے پیسے میں خریدا اور ستاسی روپے دس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ،معاشی ماہرین کے مطابق ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر کے نظام کو مزید موثر بنا کر ہی روپے کی قدر کو سہارا دیا جاسکتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بھی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، یہی وجہ ہے کہ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔
مزیدخبریں